مریم اور نگزیب نے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے لئے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا۔

file photo

جے آئی ٹی کی رپورٹ شہزادہ حمد بن جاسم کے بیان کے بغیر نامکمل ہوگی: مریم اورنگزیب
08 جولائی 2017 (06:43)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ شہزادہ حمد بن جاسم کے بیان کے بغیر نامکمل ہوگی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ بہت حیران کن ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان افراد کو جن کے نام پانامہ دستاویزات میں نہیں تھے سمیت تمام افراد کو طلب کیا لیکن حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ نہیں کیا۔
مریم اور نگزیب نے کہا کہ شریف خاندان کو طلب کرنے، قطر کے شہزادے کو لکھے گئے خطوط، حسین نواز کی تصویر اور وٹس ایپ کال جیسی متنازعے باتوں کے افشا ہونے سے مشترکہ تحقیقاٹی کمیٹی کی ساکھ سے متعلق کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
ادھر ایک بیان میں اطلاعات کی وزیر مملکت نے کہا کہ قوم اپنا سترواں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اس موقع پر خصوصی پروگرام نشرکریں گے۔ اسی طرح پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اور لوک ورثہ بھی یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام کریں گے۔
مریم اور نگزیب نے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے لئے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا۔