file photo

حکومت دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کی بہتر تعلیمی سہولیات کیلئے کوششیں کر رہی ہے: بلیغ
08 جولائی 2017 (06:33)
0

وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کوبہترتعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی کوششیں کررہی ہے۔
وہ کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ان طلبا سے خطاب کررہے تھے جنہیں بلوچستان ، فاٹا،پاٹا اور جنوبی علاقوں سے تربیت کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ طلبہ کیڈٹ کالجوں میں داخلے کی تیاری کے لئے تربیت حاصل کررہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ ا ن طلباء کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔