ان کا انتخاب نیروبی میں مستقل نمائندگان کے بیورو کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

PHOTO COURTESY: Pakistan High Commission, Nairobi website

پاکستان کے رضا بشیر تارڑ کو مستقل نمائندگان کے بیورو کی کمیٹی کا دوبار ہ وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا
08 جولائی 2017 (06:28)
0

پاکستان کے رضا بشیر تارڑ کو اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام کے ایشیا بحرالکاہل گروپ سے متفقہ طور پر دوسال کیلئے مستقل نمانندگان کے بیوروکی کمیٹی کا دوبارہ وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
ان کا انتخاب نیروبی میں مستقل نمائندگان کے بیورو کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
رضا بشیر تارڑ کے انتخاب سے ایشیا بحرالکاہل گروپ کے اراکین کی طرف سے ماحولیاتی مسائل کے حل سے متعلق پاکستان کے عزم پر ان کے اعتماد کااظہار ہوتا ہے۔