دن کا آغاز کشمیر میں تحریک آزادی کی کامیابی اورشہدا کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔

file photo

برہان مظفر وانی شہید کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے
08 جولائی 2017 (06:15)
0

کنٹرو ل لائن کے دونوں طرف اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری حریت پسند کشمیر ی جنگجو برہان مظفر وانی کی شہادت کی آج پہلی برسی منارہے ہیں۔
ان کی برسی کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی تک شہدا کا مشن جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے آزاد ی کے لئے لڑنے والے اس کشمیری نوجوان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کئی پروگرام ترتیب دئیے ہیں جس نے اپنے وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔دن کا آغاز کشمیر میں تحریک آزادی کی کامیابی اورشہدا کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔
مظفر آباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے تعاون سے ’’کشمیر کی جدوجہد آزادی میں برہان مظفر وانی کے کردار‘‘ کے عنوان سے طلبا کے درمیان ایک تقریری مقابلہ ہوگا۔آزاد کشمیر ریڈیو مظفر آباد برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کررہا ہے۔اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس ایک احتجاجی واک کااہتمام کرے گی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما ، سول سوسائٹی اور کشمیری عوام واک میں حصہ لیں گے۔