وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کاشت کاروں کی مدد کیلئے خصوصی زرعی پیکیج کا اعلان کیا گیا۔

بجٹ میں مجموعی ترقی کیلئے بنیاد ڈال دی گئی :اسحق ڈار
08 جولائی 2016 (22:17)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زراعت اور صنعت سمیت معیشت کے تمام شعبوں کی مجموعی ترقی کیلئے بجٹ میں اہم مراعات کے ذریعے ٹھوس بنیاد ڈال دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے ایک بیان میں زرعی شعبے کی ترقی کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کاشت کاروں کی مدد کیلئے خصوصی زرعی پیکج کا اعلان کیا گیا اور رواں مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کیلئے بہت سے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت اور عزم کے ذریعے ہم اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
اسحق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایگزم بینک آف پاکستان کا آغاز ان کی ترجیحات ہیں۔