وزیر اعلیٰ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جھولا گرنے سے زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت۔

File Photo

شہبازشریف ساہیوال کول پاور پلانٹ کی قبل از وقت تکمیل کیلئے پر امید
08 جولائی 2016 (22:12)
0

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جمعہ کے روز تیرہ سو بیس میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے مقام پر اچانک دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے چینی انجینئروں کی طرف سے منصوبے پر کام کی رفتار پر اظہار مسرت ظاہر کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ منصوبے کو مقرر مدت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا اور ایک مقامی پارک میں جھولا گرنے سے زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی غفلت ناقابلِ برداشت ہے اور انہوں نے جھولے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔