File Photo

شبیر شاہ کا کشمیر کاز کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اظہار اطمینان
08 جولائی 2016 (22:03)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد شاہ نے کشمیر کا ز کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔
سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
حریت فورم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس حقیقت کانوٹس لینا چاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیری حریت قیادت اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو مشترکہ طور پر یوم شہدائے کشمیر منائے گی۔
اُدھر حریت کانفرنس نے عید کے دن حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی گھروں میں نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔
دریں اثناء اسلام آباد ٹائون کے علاقے جنگلات منڈی میں بے گناہ شہریوں کی گرفتاری کے خلاف نوجوانوں کے احتجاجی مظاہروں کے بعد چھڑپیں ہوئیں اور ہڑتال کی گئی ۔
علاقے میں بیشتر دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔