گورنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت داری کے تحت چلانے کیلئے پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔

حکومت تعلیم،صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کر رہی ہے:رجوانہ
08 جولائی 2016 (21:50)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کر رہی ہے۔ 

جمعہ کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت داری کے تحت چلانے کیلئے پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے انتظامی امور نجی تنظیموں کے سپرد کئے جائیں گے اور حکومت دونوں شعبوں کے لیے فنڈز مختص کرے گی تاکہ عوام تک بہترین اور مفت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
گورنر نے کہا کہ ملتان کڈنی سنٹر اور نوتعمیر شدہ چلڈرن کمپلیکس ہسپتال کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ملتان میٹرو بس منصوبہ شہر میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔