وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ صوبے کی عوام کو صحت کی سہولت میسر نہیں ۔

خیبر پختونخوا حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی:پرویز رشید
08 جولائی 2016 (20:22)
0

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت گزشتہ تین سال میں اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ 

جمعہ کے روز ایک بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی عوام کو صحت کی سہولت میسر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام حکومت کی تلاش میں ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء پنجاب میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔