جنرل راحیل کی کنٹرول لائن پر جوانوں کے بلند حوصلے کی تحسین
08 جولائی 2016 (20:18)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے کیل اورباغ سیکٹرز پر اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی ۔
آرمی چیف نے انہیں عید کی مبارک باد دی اور کچھ دیر انکے ساتھ رہے ۔
انہوں نے کنٹرول لائن پر جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ تیاری کی تعریف کی۔
جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی دلیری ، شجاعت قربانیوں اور اپنے وطن کے تحفظ کے بھرپور عزم کی تعریف کی۔