یہ تصدیق انکی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کی۔

وزیر اعظم دل کے کامیاب آپریشن کے بعد آج واپس وطن لوٹ رہے ہیں
08 جولائی 2016 (19:11)
0

وزیر اعظم محمد نواز شریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد آج وطن واپس آرہے ہیں۔یہ تصدیق انکی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظمآج شام وطن پہنچیں گے ۔مریم نواز نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پی آئی اے نے وزیراعظم کا کیمپ آفس لندن سے واپس لانے کے لئے ایک خصوصی طیارہ مختص کیاہے کیمپ آفس وزیراعظم کے صحت کے مسائل کے باعث عارضی طور پر لندن منتقل کیاگیا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ایک طیارہ اس مقصد کیلئے مختص کیا گیا ہے کیونکہ معمول کی پروازوں میں مطلوبہ نسشتیں دستیاب نہیں تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی پرواز کی وجہ سے دیگر پروازوں میں کوئی غیر معمولی تاخیر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے متبادل انتظامات کئے ہیں۔