میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ غیر ملکی ایجنڈے پرعمل پیرا عناصر کو انکے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایف سی انسپکٹر جنرل کی جوانوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات
08 جولائی 2016 (18:49)
0

فرنٹیئر کور بلوچستان کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل شیر افگن نے صوبے کے علاقوں آواران Wadh اور بسیمہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وہ فرنٹیئر کوربلوچستان کے جوانوں اور قبائلی عمائدین سے ملے' اس موقع پر انہوںنے کہا کہ غیر ملکی ایجنڈے پرعمل پیرا عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ادھر فرنٹیئر کانسٹیبلری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لورالائی ' تربت اور سبی میں الگ الگ کارروائی کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ اور سیٹلائٹ فون برآمد کیے۔
ایف سی کے ترجمان کے مطابق اس دوران کئی مشتبہ افراد اور ان کے سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔