وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متعدد بجلی گھر اگلے سال کے آخر تک مکمل کئے جا رہے ہیں۔

File Photo

توانائی کے نئے منصوبے مکمل کرنے کیلئے انتھک کام کیا:شہبازشریف
08 جولائی 2016 (18:43)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران توانائی کے نئے منصوبے مکمل کرنے کیلئے انتھک کام کیا۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد بجلی گھر اگلے سال کے آخر تک مکمل کئے جارہے ہیں جن سے ہزاروں میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ روایتی اور متبادل توانائی کے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نئے بجلی گھروں پر دن رات کام کیا جارہاہے۔