مشیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

آپریشن ضرب عضب کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے:سرتاج
08 جولائی 2016 (18:32)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وارسا میں اگلا نیٹو سربراہ اجلاس دہشت گردی اور بدامنی کی لہر اور جاری تنازعات کے طویل پس منظر میں ہورہا ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میںآپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط کارروائیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں اور ان کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کے اعتراف کو سراہتا ہے۔
سرتاج عزیزنے کہا ہمیں توقع ہے کہ افغانستان میں امن عمل میں سہولت پیداکرنے کی ہماری مسلسل کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے' انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کارروائیوں کے ثمرات سے بھی افغان امن عمل میں مدد ملے گی۔