ان منصوبوں میں نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بھی شامل ہے جو اگلے سال فعال بنایا جارہاہے۔ اس منصوبے سے نو سو انہتر میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے78 ارب روپے فراہم کریگی
08 جولائی 2016 (15:41)
0

وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں مختلف جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اٹہتر ارب روپے فراہم کرے گی۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے مظفر آباد کے نمائندے الطاف اندرابی کو بتایا کہ ان منصوبوں میں نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بھی شامل ہے جو اگلے سال فعال بنایا جارہاہے۔ اس منصوبے سے نو سو انہتر میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
تائوبٹ مظفر آباد ایکسپریس وے سے نہ صرف وادی نیلم میں سیاحت کو فرو غ ملے گا بلکہ خطے میں معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔دوسرے منصوبوں میں چکسواری میر پور کو پانی کی فراہمی کی سکیم ، ویمن یونیورسٹی باغ، میرپور اور مظفر آبا د میں میڈیکل کالجو ں کا قیام اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر شامل ہے۔