سرکاری ذرائع کے مطابق ان سکیموں میں کراچی میں دارالاطفال کا قیام اورصوبے بھر میں معذور افراد کی بحالی کے مراکز کو جدید بنانا شامل ہیں۔

محکمہ سماجی بہبودسندھ کا معاشرے کے پسماندہ طبقوں کیلئے متعدد سکیموں کا آغاز
08 جولائی 2016 (15:38)
0

سندھ کے سماجی بہبودکا محکمہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لئے متعدد سکیمیں شروع کررہاہے اور اس مقصد کے لئے روا ں مالی سال کے دوران انتیس کرو ڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان سکیموں میں کراچی میں دارالاطفال کا قیام اورصوبے بھر میں معذور افراد کی بحالی کے مراکز کو جدید بنانا شامل ہیں۔ محکمہ کراچی میں بزرگ شہریوں کے لئے مرکز اور میرپور خاص اور جیکب آباد میں دارالامان قائم کرنے کی سکیمیں بھی شروع کررہا ہے۔