شہباز شریف نے سیکرٹری بلدیات کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کرے گی اور اس میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاساہیوال میں تفریحی جھولا گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم
08 جولائی 2016 (15:35)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ساہیوال کے ایک پارک میں تفریحی جھولا گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوںنے سیکرٹری بلدیات کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کرے گی اور اس میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔کمیٹی اگلے دو روز میں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو زخمی بچوں کو علا ج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ادھر پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران توانائی کے نئے منصوبے مکمل کرنے کیلئے انتھک کام کیا۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد بجلی گھر اگلے سال کے آخر تک مکمل کئے جارہے ہیںجن سے ہزاروں میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ روایتی اور متبادل توانائی کے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نئے بجلی گھروں پر دن رات کام کیا جارہاہے۔