دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔

حزب اختلاف 2018 کے عام انتخابات تک انتظار کرے: رانا تنویر حسین
08 جولائی 2016 (15:29)
0

دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے حزب اختلاف پر زور دیا ہے کہ وہ 2018 میں عام انتخابات تک انتظار کرے۔آج مرید کے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر زوردیا کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں۔