بھارت کشمیر میں اسرائیل طرز پر بستیاں قائم کرکے جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہاہے:میر شاہد سلیم
08 جولائی 2016 (00:00)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے کہاہے کہ بھارت کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر بستیاں قائم کرکے جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔
راجوری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی کٹھ پتلی حکومت کے راشٹر یہ سیوک سنگھ کی ہدایات پر عمل کرنے کی سخت مذمت کی ۔