مشیر خارجہ نے کہاہے کہ وارسا میں اگلا نیٹو سربراہ اجلاس دہشت گردی کی لہر اور تنازعات کے تسلسل کے طویل پس منظر میں ہورہا ہے۔

صرف عالمی برادری کے اتحاد سے دہشتگردی کو شکست دی جاسکتی ہے: سرتاج عزیز
08 جولائی 2016 (15:23)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ صرف عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وارسا میں اگلا نیٹو سربراہ اجلاس دہشت گردی کی لہر اور تنازعات کے تسلسل کے طویل پس منظر میں ہورہا ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط کار کارروائیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں اور ان کے نتیجے میں کامیابی کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کی طرف سے ہماری خدمات کے اعتراف کو سراہتا ہے۔