وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک26 سالہ سعودی شہری نائر مسلم حماد البلاوی کے مدینہ منورہ میں حملے میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے ۔

سعودی عرب میں خودکش حملوں کے بعد19 افراد گرفتار
08 جولائی 2016 (00:55)
0

سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور دو دوسرے مقامات پر حالیہ خودکش حملوں کے بعد انیس افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔وزارت داخلہ نے ریاض میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک چھبیس سالہ سعودی شہری نائر مسلم حماد البلاوی کے مدینہ منورہ میں حملے میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے نائر مسلم حماد ماضی میں منشیات استعمال کرتا تھا۔

بیان میں کہاگیا ہے مدینہ منورہ قطیف اور جدہ میں حملوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔