ضابطہ دستور کے مطابق ٹیکس مراعات اور استثنیٰ کے عمل کو مزید موزوں، ٹیکس انتظام میں اصلاحات ، ٹیکس کی ادائیگی یقینی پر توجہ مرکوز  اورٹیکس پالیسی ریسرچ اینڈ اینالیسز یونٹ قائم کیاجائیگا۔

حکومت ٹیکس مراعات اور استثنیٰ کے عمل کو معقول بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا
08 جولائی 2016 (00:42)
0

حکومت رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارے کو کم کرکے مجموعی ملکی پیداوار کے چار فیصد تک لانے کیلئے محاصل میں اضافے اور اخراجات کو معقول بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

حکمت عملی کے تحت حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی شرح کے تناسب سے ٹیکس میں اضافے کے لئے ضابطہ دستور کے مطابق ٹیکس مراعات اور استثنیٰ کے عمل کو مزید موزوں بنانا، ٹیکس کے انتظام میںاصلاحات ، ٹیکس کی ادائیگی یقینی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ اور ٹیکس پالیسی ریسرچ اینڈ اینالیسز یونٹ قائم کرے گی۔
حکومت توانائی کے شعبے میں اعانت کم کرنے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری کے ذریعے حکومتی قرضے اور مالیاتی انتظام کے نظام کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے گی۔
حکومت رواں مالی سال کے دوران موثر مالیاتی اور قرض کے دانشمندانہ انتظام کے ذریعے حکومتی قرضے کو مجموعی ملکی پیداوار کی شرح سے کم رکھنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔