پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں سفر کرنے کی اجاز ت مل گئی ہے اس لئے پورا کیمپ آفس واپس پاکستان منتقل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کیمپ آفس واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مختص
08 جولائی 2016 (11:37)
0

پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن نے وزیراعظم کا کیمپ آفس واپس لانے کے لئے ایک خصوصی طیارہ مختص کیاہے کیمپ آفس وزیراعظم کے صحت کے مسائل کے باعث عارضی طور پر لندن منتقل کیاگیا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے صحت کے مسائل کے باعث وزیراعظم آفس عارضی طور پر لندن منتقل کیاگیا تھا جہاں کیمپ آفس قائم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے آپریشن کے بعد اب ان کی صحت بہتر ہے اور انہیں سفر کرنے کی اجاز ت مل گئی ہے اس لئے پورا کیمپ آفس واپس پاکستان منتقل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ پی آئی اے کی معمول کی پراوزوں میں اتنی زیادہ نشستیں دستیاب نہیں ہوتیں اس لئے اس سلسلے میں خصوصی طیارہ مختص کرنا ہی واحد راستہ تھا۔