جنوبی کوریا اورامریکی وزارت دفاع نے سیئول میں ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ میزائل نظام شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگا اور کوئی دوسرا ملک اس کا ہدف نہیں ہوگا۔

امریکہ اور جنوبی کوریا شمالی کوریاکے میزائل خطرے سے نمٹنے کیلئے جدید دفاعی میزائل نظام نصب کرنے پر متفق
08 جولائی 2016 (11:36)
0

امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے جدید دفاعی میزائل نظام نصب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جنوبی کوریا اورامریکی وزارت دفاع نے سیئول میں ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ میزائل نظام شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگا اور کوئی دوسرا ملک اس کا ہدف نہیں ہوگا۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اس نظام کی تنصیب کیلئے جگہ کاانتخاب کیا جارہاہے اور توقع ہے کہ یہ نظام اگلے سال کے اختتام تک فعال ہوجائے گا۔