فریڈرک باکساس نے معاشی استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے حکومت کے اقدامات اور اصلاحات کو سراہا۔

حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے:وزیراعظم
08 جولائی 2015 (15:11)
0

اوسلو میں ٹیلی نار ناروے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان فریڈرک باکساس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا خلیجی اور مغربی ایشیا کے لئے گیٹ وے ہے جو اسے مواقع سے بھرپور منڈی بناتاہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے۔  

فریڈرک باکساس نے معاشی استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے حکومت کے اقدامات اور اصلاحات کو سراہا۔