چوہدری نثار نے عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ قومی شناختی کارڈ کیلئے درخواستوں کا آن لائن نظام شروع کریں۔

وزیرداخلہ کی نادرا کودہشتگردی کی روک تھام کیلئے قومی ڈیٹابیس تیارکرنے کی ہدایت
08 جولائی 2015 (11:15)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے قومی ڈیٹابیس تیار کیا جائے۔وہ اسلام آباد میں نادرا کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

انہوں نے نادرا کے دفاتر میں لمبی قطاروں کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ قومی شناختی کارڈ کیلئے درخواستوں کا آن لائن نظام شروع کریں۔