وزیراطلاعات نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے مقدمات کی ایک فہرست سپریم کورٹ میں پیش کی ہے جو پرویزمشرف کے دورمیں بنائےگئےتھے۔

مسلم لیگ (ن) کےکسی بھی رہنماکےخلاف مشرف دورمیں بنایاگیا بدعنوانی کا کوئی مقدمہ ثابت نہیں ہوسکا
08 جولائی 2015 (11:05)
0

وزیراطلاعات پرویزرشیدنےکہا ہےکہ مسلم لیگ نون کےکسی بھی رہنما کے خلاف پرویزمشرف کے آمرانہ دورکے دوران بنایاگیا بدعنوانی کا ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے مقدمات کی ایک فہرست سپریم کورٹ میں پیش کی ہے جو پرویز مشرف کے دور میں بنائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آمرنے 1999 میں جمہوری طورپرمنتخب حکومت کوگرانے کےبعد سیاسی رہنمائوں کے خلاف مقدمات بنائے تاکہ ان کی حمایت اور ہمدردی حاصل کی جاسکے۔پرویز رشیدنے کہا کہ ان مقدمات کے باوجود بھی عام انتخابات میں لوگوں نے مسلم لیگ نون کے حق میں ووٹ دیئے۔