وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مفاہمت کا کردار ادا کررہا ہے۔

قومی احتساب بیوروکی کارکردگی اطمینان بخش نہیں:پرویز رشید
08 جولائی 2015 (17:46)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو سزا دینے کیلئے قومی احتساب بیوروکی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں کے دورمیں اس ادارے کو سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔  وزیراطلاعات نے کہا کہ کی بھی شخص یا ادارے کو کسی دوسرے شخص کی کردار کشی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں الزامات ثابت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے نئی قانونی سازی کی جانی چاہیے۔


پرویز رشید نے کہا کہ نیب نے 1999 ء میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کیلئے ملک کے منتخب نمائندوں کو ذمہ دار ٹھہرایاہے انہوں نے کہا کہ نیب یہ الزامات 15 برس میں بھی کسی عدالت میں ثابت نہیں کرسکا انہوں نے کہا کہ جو الزامات پندرہ برس تک ثابت نہیں کیے جاسکے انہیں واپس لیا جانا چاہیے۔  ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مفاہمت کا کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںعالمی برادری اور افغانستان نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک کو باوقار واپسی میں مدد ملے گی۔