وزیر داخلہ نے کہاکہ اس مسئلے پرصوبائی حکومت کے تحفظات دورکرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اورانہیں حل کیا جائے گا۔

کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ آج کیا جائے گا:نثار
08 جولائی 2015 (20:08)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ آج نصف شب کو کیا جائے گا۔

انہوں نے بدھ کو تیسرے پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بات کی ہے اور توقع ہے کہ صوبائی حکومت آج رات نصف شب تک رینجرز کی تقرری کی موجودہ مدت ختم ہونے سے قبل ا س سلسلے میں توسیع کیلئے باضابطہ درخواست کرے گی۔


وزیر داخلہ نے کہاکہ اس مسئلے پرصوبائی حکومت کے تحفظات دورکرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اورانہیں حل کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں بڑی حد تک امن کی بحالی کیلئے گزشتہ ایک برس کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے انہوں نے کہاکہ رینجرز نے صرف بھتہ خوروں ' قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے اور انہوں نے اپنی کارروائیوں میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا۔


وفاقی تحقیقاتی ادارے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اسے صرف بین الاقوامی اور بین الصوبائی معاملات میںتحقیقات کااختیار حاصل ہے جوکسی بھی صوبائی پولیس کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔
وزیر داخلہ نے صحافیوں کو ڈ اکٹر عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کی ٹیم اور پاکستان کی ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مقدمے کی تفتیش کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایک ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ باقی دوملزموں میں سے ایک تک میٹرو پولٹین پولیس کی ٹیم کورسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تیسرے ملزم تک رسائی دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔