پاکستان اوربھارت کے درمیان خوش گوار تعلقات سےمسئلہ کشمیرکےحل کیلئےراہ ہموارہوسکتی ہے:علی گیلانی
08 جولائی 2015 (14:44)
0

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان خوش گوار تعلقات سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے آج سری نگر میں ایک بیان میں Ufa میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے باقی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم کیا۔


انہوںنے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے راہ ہموار ہوگی۔