وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ ایک بیا ن میں کہا کہ پائیدار امن کیلئے یہ ایک اہم قدم ہے۔

امریکہ کی افغان حکام اورطالبان کےدرمیان ملاقات کی سہولت پرپاکستان کی تعریف
08 جولائی 2015 (14:35)
0

امریکہ نے افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ ایک بیا ن میں کہا کہ پائیدار امن کیلئے یہ ایک اہم قدم ہے۔اس سے پہلے اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی طرف جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت مری میں ہوئی جس میں فریقین نے رمضان کے بعد دوبارہ بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ۔


چین اور امریکہ کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔افغانستان میں امن اور مفاہمت کی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا انہوں نے تما م فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کیلئے اقدامات کی ضرورت کا اعتراف کیا۔