زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

راولپنڈی:بس اور مسافر وین کے درمیان تصادم،10 افراد جاں بحق
08 جولائی 2015 (15:16)
0

راولپنڈی میں فتح جنگ روڈ پر بس اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں10 افراد کے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ترجمان نے ریڈیو پاکستان کی نمائندہ صوفیا صدیقی کو بتایا کہ ہسپتال میں اب تک تین میتیں اورگیارہ زخمی لائے گئے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے انہوں نے بتایا کہ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترنول میں سڑک کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زخمیوں کو امداد اور طبی سہولتیں فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔