الیکشن کمیشن کوبلدیاتی انتخابات کے لئے نیا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مسترد کردیا
08 جولائی 2015 (14:12)
0

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مسترد کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اس مہینے کی 25 تاریخ کوہونا تھے تاہم متعلقہ قانون نہ ہونے کے باعث سپر یم کورٹ نے شیڈول مسترد کردیا اور الیکشن کمیشن کوبلدیاتی انتخابات کے لئے نیا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بل کی منظوری دے چکی ہے جبکہ سینٹ نے ابھی اس بل کی منظوری دینا ہے۔