فریقین نے اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے وہ خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ امن عمل میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کی افغان حکومت اورافغان طالبان کےدرمیان ملاقات کی میزبانی
08 جولائی 2015 (10:58)
0

پاکستان نے افغان حکومت اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان مری میں ملاقات کی میزبانی کی ۔چین اورامریکہ کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔شرکاء نے جنھیں اپنی متعلقہ قیادت کی طرف سے مکمل مینڈیٹ حاصل تھا افغانستان میں امن اور مصالحت کے ضروری طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے وہ خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ امن عمل میں شریک ہوں گے ۔


شرکاء نےتمام فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کے فروغ کی ضرورت تسلیم کی اور امن اور مصالحتی عمل کے لئے سازگار فضا کے قیام کی خاطرمذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔فریقین کااگلا اجلاس رمضان المبارک کے بعدباہمی اتفاق رائے سے طے کردہ تاریخ پرہوگا۔دفترخارجہ کےترجمان نےکہاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لئے افغانستان کی حکومت اور افغان طالبان کی آمادگی کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت امن عمل میں شریک دوسرے شراکت داروں کا بھی شکر گزار ہے ۔