محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں رات کے وقت بوندا باندی متوقع ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج رات مزید بارش کی پیش گوئی
08 جولائی 2015 (14:23)
0

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتا ن اور ژوب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

پشاور،مردان،بنوں،لاڑکانہ، حیدرآباد اور سکھر میں بھی آج رات بعض مقامات پر ہلکی اور درمیانی مون سون بارشیں متوقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ جمعہ اور ہفتے کو مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے انہوںنے کہا کہ کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور رات کے وقت بوندا باندی متوقع ہے تاہم انہوںنے کہا کہ اس ماہ کے وسط تک سندھ اور کراچی میں مون سون کی بارشوں کاامکان ہے۔