جنرل راحیل شریف نےکہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابی کے ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ انتہائی تربیت یافتہ اور بے مثال جنگی صلاحیتوں کی حامل فوج ہے۔

دہشتگردوں کےمکمل خاتمےتک ان کاتعاقب جاری رکھاجائے گا:آرمی چیف
08 جولائی 2015 (13:28)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کو ان کے محفوظ ٹھکانوں سے کامیابی سے نکال باہر کیا ہے اوردہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ان کاتعاقب جاری رکھا جائے گا۔

Pretoriaمیںسائوتھ افریقن نیشنل ڈیفنس کالج اینڈ انسٹیٹیوٹ آف سیکورٹی سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابی کے ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ انتہائی تربیت یافتہ اور بے مثال جنگی صلاحیتوں کی حامل فوج ہے۔