ایک نجی نیوزچینل سے گفتگومیں وزیر مملکت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوخیبرپختونخوا کی حکومت کے تحت کام کرنے والے اداروں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوامیں نظام کوبہتربنانے پرتوجہ دے: محمد زبیر
08 جولائی 2015 (13:07)
0

نجکاری کے وزیرمملکت محمد زبیر نے تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو سہولت دینے کیلئے خیبر پختونخوا کے علاقوں میں نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا کی حکومت کے تحت کام کرنے والے اداروں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تحت کام کرنے والے قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث مختلف لوگوں سے اربوں روپے واپس لئے ہیں۔