انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کےہائی کمشنرکےدفتر کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ میں پرتشدد واقعات میں پندرہ سو سے زیادہ شہری ہلاک، تین ہزار چھ سو زخمی اور دس لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

اقوام متحدہ کا یمن میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار
08 جولائی 2015 (13:10)
0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے یمن میں انسانی حقوق کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔جنیوا میں انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ تین ماہ میں پرتشدد واقعات میں پندرہ سو سے زیادہ شہری ہلاک اور تین ہزار چھ سو زخمی ہوئے جبکہ دس لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔