ایف سولہ کے پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

شمالی کیرولینا میں لڑاکا اورچھوٹے طیارے میں تصادم ،دوافراد ہلاک
08 جولائی 2015 (12:34)
0

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک چھوٹا جہاز فضا میں ایف سولہ لڑاکا طیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فضائیہ کے شا بیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد دو نشستوں والے چھوٹے طیارے Cessna C 150 میں سوار تھے جو فضاء میں ایف سولہ سے ٹکرا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ ایف سولہ کے پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ Charleston کے شمال میں پیش آیا۔