یہ مطالبہ پاکستان اورسعودی عرب کی مسلمان ملکو ں کی طرف سے پیش کردہ مشترکہ قرارداد میں کیاگیا ۔

میانمارحکومت اپنی سرزمین پرروہنگیا مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے:اقوام متحدہ
08 جولائی 2015 (12:06)
0

روہنگیااقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان اورسعودی عرب کی مسلمان ملکو ں کی طرف سے پیش کردہ مشترکہ قرارداد میں میانمارحکومت پرزوردیا گیاہےکہ وہ اپنی سرزمین پرروہنگیا مسلمانوں سمیت تمام لوگوں کے حقوق کے تحفظ کرے۔روہنگیا مسلمانوں نے بھی متفقہ طور پرقرارداد کی منظوری کی توثیق کی ہے۔


روہنگیا تنظیموں کی طرف سے جاری ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشترکہ قرارداد دو قریبی مسلمان اتحادی ملکوں پاکستان اورسعودی عرب کے مثبت کردار کو ثابت کرتی ہے جو میانمر کے علاقے اراکان میں مسلمانوں کو درپیش انسانی بحران پر امن طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔