قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے کہا کہ نیب نے ایسے تمام اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں جنہوں نے مختلف طریقوں سے عوام کو دھوکہ دیا۔

نیب خیبرپختونخوا کی مضاربہ سے متعلق 16مالیاتی سکینڈلزکی تحقیقات
08 جولائی 2015 (12:56)
0

خیبر پختونخوا میں قومی احتساب بیورو ایسے سولہ مالیاتی سکینڈلز کی تحقیقات کررہا ہے جن میں اسلامی سرمایہ کاری یا مضاربہ کے نام پر معصوم لوگوں کو لوٹا گیا۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے کہا کہ نیب نے ایسے تمام اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں جنہوں نے مختلف طریقوں سے عوام کو دھوکہ دیا۔

سلیم شہزاد نے صوابی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکیاون لاکھ روپے کے چیک دیئے جنہیں ایک مالیاتی سکینڈل میں لوٹا گیا تھا۔