وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان نے کبھی کسی بینک کو قرضے پر سود معاف کرانے کی بھی کوئی درخواست نہیں دی۔

شریف خاندان نے بینکوں کے تمام قرضے ادا کیے ہیں:شہباز شریف
08 جولائی 2015 (19:56)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے بینکوں کے تمام قرضے ادا کیے ہیں اور کبھی کسی بینک سے کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا۔

بدھ کی سہ پہر لاہور میں شریف خاندان کے خلاف نیب کے مقدمات کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے حوالے سے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں قرضوں کی ادائیگی کے بعد تمام بینکوں سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کبھی کسی بینک کو قرضے پر سود معاف کرانے کی بھی کوئی درخواست نہیں دی۔