شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت عوام کے مفادات سے متعلق امور کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نگرانی کاموثرنظام وضع کیا گیا ہے:شہباز شریف
08 جولائی 2015 (11:34)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نگرانی کا ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔آج لاہو ر میں مختلف اضلاع کے منتخب نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کے مفادات سے متعلق امور کو اولین ترجیح دیتی ہے۔


انہوںنے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیںباقاعدگی سے بازاروں کا دورہ کررہی ہیں تاکہ مناسب نرخوں پر روز مرہ ضرورت کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔