محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزار، پشاور ، مردان بنوں ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ،سرگودھا، بہاولپور ڈویژنوں ، اسلام آباد ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کاامکان
08 جولائی 2015 (12:51)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزار، پشاور ، مردان بنوں ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ،سرگودھا، بہاولپور ڈویژنوں ، اسلام آباد ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور اٹھائیس
کراچی تیس
کوئٹہ اور گلگت تئیس
اور مری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ