وفاقی حکومت کی فاٹا میں فنی تربیت کے16 اداروں کی تزئین و آرائش
08 اگست 2017 (13:06)
0

وفاقی حکومت نے فاٹا میں فنی تربیت کے سولہ اداروں کی تزئین و آرائش کی ہے تاکہ قبائلی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جاسکے۔فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے فنی تربیت کے مختلف مراکز میں بھی قبائلی نوجوانوں کے لئے مختصر دورانیے کے کورس شروع کئے جارہے ہیں۔ اب تک تقریباً پچاس ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جاچکی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاہے کہ بیس ہزار سے زیادہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔