file photo

روس ، ایران کی بری افواج کے سربراہان نے شام میں امریکی حملوں کو جارحیت قرار دیا
08 اپریل 2017 (22:43)
0

روس اور ایران کی بری افواج کے سربراہوں نے شام پر امریکی فضائی حملوں کو خود مختار ملک کے خلاف جارحیت قرار دیا ہے۔
ایران کے میجر جنرل محمد Bagheriاور روسی جرنیل Valery Gersimovنے ہفتے کو ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فضائی حملوں کا مقصد شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی کامیابیوں کی رفتار کم کرنا ہے اور دہشتگردگرویوں کو مضبوط کرنا ہے۔
ادھر عرب لیگ کے سربراہ احمد ابوغیث نے حمص میں ائیربیس پر امریکی میزائل حملے کے بعد شام میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافے سے خبردار کیا ہے۔
ہفتے کے روز قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب لیگ شامیوںکی لاشوں اور اس کی خودمختاری کی قیمت پر علاقائی اور عالمی طاقتوں کی سیاست کی کوشش کو مسترد کر لی ہے۔
ادھر شام میں حمص کے قریب Hassiaمیں ایک بس میں دھماکے سے ایک خاتون ہلاک اور 25افراد زخمی ہوگئے۔