یہ بات واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان سے ملاقات میں کہی

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اگلے سال اپریل میں مکمل فعال ہو جائے گا
08 اپریل 2017 (21:25)
0

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اگلے سال اپریل میں مکمل فعال ہو جائے گا۔
یہ بات واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان سے ملاقات میں کہی۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ منصوبے کا پہلا یونٹ اگلے سال فروری میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کی ترسیلی لائن کا اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور دریائوں کے بہائو کا رخ موڑنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
انہوں نے ملک میں آبی تحفظ کیلئے بڑے ڈیم تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔