file photo

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا،ہزارہ ڈویژن ودیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی
08 اپریل 2017 (21:00)
0

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میر پور خاص 41 ، مٹھی، لسبیلہ ، تربت38 ، کراچی ، چھور ، دادو ، سبی 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مختلف شہروں میں آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔
اسلام آباد 24,لاہور 31,کراچی 37,پشاور 28,کوئٹہ 21,گلگت 16,مظفر آباد 22,اور مری 13 ڈگری سینٹی گریڈ


comments powered by Disqus