حکومت اعلیٰ ،پائیدار اورجامع اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے اپنا اصلاحات کاایجنڈا جاری رکھے گی:ڈار
08 اپریل 2017 (20:43)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عملدرآمدجاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔
اسلام آباد میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچامتھوIllangovan سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی اہداف اور اعلیٰ پائیدار اورجامع شرح نمو کے حصول کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
فریقین نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون سے پاکستان انفراسٹرکچر بنک کے قیام کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ بنک اپنے قیام کے بعد نجی شعبے کے مالی تعاون اورسرمایہ کاری کو فروغ دے کرحکومت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل میںمعاونت فراہم کرے گا۔
کنٹری ڈائریکٹرنے وزیرخزانہ کوملکی ترقی کے اعدادوشمار جمع کرنے کے نظام میں بہتری سے متعلق حکومت کی کوششوں میں عالمی بنک کی ٹیم کی جانب سے جاری معاونت کے بارے میں بتایا تاکہ پاکستان کی معیشت کادرست جائزہ پیش کیاجاسکے۔
وفاقی وزیر نے عالمی بنک کی ٹیم کواس کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔