file photo

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان حملوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے
08 اپریل 2017 (20:38)
0

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں حملوں میں خطرناک اضافے اور شہریوں اور امدادی کارکنوں کو ہراساں کرنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدارEugene Owusu نے نیروبی میں ایک بیان میں کہا کہ بالائی نیل کے علاقے میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں کی فورسز نے امدادی کارکنوں پر تشدد کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کی حکومت نے اس کے کارکنوں کو ہمیشہ Pajok جانے سے روکا ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔